ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل کے جھینکار ادارے کامتعلم مصوری میں ریاست کو اول رینک

بھٹکل کے جھینکار ادارے کامتعلم مصوری میں ریاست کو اول رینک

Sat, 03 Aug 2019 18:29:40    S.O. News Service

بھٹکل:3؍اگست(ایس اؤ نیوز) کرناٹکا ہائی اسکول ایجوکیشن بورڈ بنگلورو کے زیر اہتمام 2018میں منعقدہ ہائر گریڈ مصوری امتحان میں بھٹکل کے جھینکار مصوری اسکول کے متعلم ششانک گنیش ہیبار539(90%)نمبرات کے ساتھ شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ریاست میں پہلا رینک حاصل کرتے ہوئے شہر اور اسکول کا نام روشن کیا ہے۔

متعلقہ امتحان میں ریاست بھر سے 39112طلبا شریک ہوئے تھے۔ لوئر گریڈ زمرےمیں درشن وینکٹیش نائک 507(85%) نمبرات کے ساتھ ریاست میں 4رینک حاصل کیاہے۔ اسی طرح جھینکار ادارے نے  اکھیل بھارت گندھرو مہا ودیالیہ میرج کی طرف سے منعقدہ بھرت ناٹیا امتحان میں 100فی صد نتائج درج کیا ہے۔ ابتدائی امتحان میں نویا سنیل کمار کنن 84فی صد، پراویشکا اول میں چیتنا وسنت وئیدیا 93فی صد، پرویشیکا پورنا میں مانیا ستیش نائک 94فی صد، پرتیکشھا پردیپ دیواڑیگا 92فی صد، پوجا دیپک کامت 90فی صد، مادھیم اول امتحان میں وشروتا وینکٹ رمن بھنڈار کر ،رچنا کرکی  نے امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کرتےہوئے اسکول کانام روشن کیاہے۔ کامیاب طلبا اور ان کی رہنمائی کئے ٹیچر سنجیے گڑیگار، بھرت ناٹیا کی استانی نینا پرسنا کو جھینکار ادارے کے صدر پرسنا پربھواور انتظامیہ نے مبارکبادی پیش کی ہے۔


Share: